اناہزارے اور بابارام دیو ایک مرتبہ پھر کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

اناہزارے اور بابارام دیو ایک مرتبہ پھر کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
اناہزارے اور بابارام دیو ایک مرتبہ پھر کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سماجی رہنماءاناہزارے اور بابارام دیو ایک مرتبہ پھر ملک میں ہونے والی کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں ۔رہنماﺅں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے اور عالمی میڈیا اور عوام کے مشکور ہیں جبکہ گھروں میں بیٹھے لوگوں سے کہاگیاکہ گھروں میں بیٹھے کچھ نہیں ہوگا،لوگوں کو گھروں سے باہر نکلناہوگا اور چھ جون کے بعد کروڑوں لوگوں کو ریلیوں کی شکل میں گھروں سے باہر نکل کر اپنے حق کی بات کرناہوگی۔اُنہوںنے کہاکہ پورے ہندوستان کو بلایاہوتاتو ایک کروڑ لوگ آتے لیکن جان بوجھ کر ایک دن میں کام نہیں نمٹایا۔اُن کاکہناتھاکہ ملک میں ڈالر کی کرپشن نہیں ہوتی کیونکہ ڈالر یا پاﺅنڈ چھپانا مشکل ہوجاتاہے اور کالے دھن کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : بین الاقوامی