پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ نہیں کریگی: وزیراعظم گیلانی

پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ نہیں کریگی: وزیراعظم گیلانی
پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ نہیں کریگی: وزیراعظم گیلانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے واضح کیاہے کہ وفاقی حکومت کے بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رویئے کے برعکس پنجاب کے بجٹ کے دوران پیپلزپارٹی احتجاج نہیں کرے گی اور بھرپور حصہ لے گی ۔فریال تالپورسے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں غیرجمہوری رویہ اختیارنہیں کرے گی اور نہ ہی جمہوریت کو ڈی ریل ہونے دے گی۔اُنہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اورآئندہ بھی پیپلزپارٹی غیرجمہوری طاقتوں کے جال میں نہیں آئے گی۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کے ارکان بجٹ بحث کے دوران بھرپورحصہ لیں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔

مزید :

سیاست -Headlines -Breaking News -