پنجاب میں حکومتی اخراجات 20فیصد کم کردیے گئے
لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف پنجاب نے بجٹ کے حوالے سے حکومتی اخراجات میں 20فیصد کمی کی ہدایت کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میں تمام وزراءصاحب حیثیت ہیں اور اُنہیں اپنی ساری مراعات واپس کردینی چاہیں۔انہوں نے وزراءکی گاڑیوں کے لیے مہیا ایندھن میں بھی پچاس فیصد کمی ہدایت کی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ وزراءاپنے دفاتر میں ایئرکنڈیشنز کے استعمال سے گریز کریں یاانتہائی ضرورت کے طورپر بھی بہت کم استعمال کرنے کریں۔وزیراعلیٰ نے اپنے سیکرٹریٹ میں مامور اعلیٰ افسران کو بھی اپنے دفاتر کے اخراجات میں پچاس فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی ہے البتہ ان کاکہنا تھا کہ اگر پچا س فیصد اخراجات میں کمی ممکن نہیں تو کم ازکم 20فیصد کمی کو یقینی بنایاجائے۔