وزیراعظم گیلانی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی دوروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہان وزیراعلیٰ بلوچستان نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ علی مدد جٹک اور عاصم کردگیلو بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم گیلانی اپنے دورے کے دوران صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے سیاسی قائدین اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔