بجلی کے منقطع ہونے پر کراچی کے شہریوں کا احتجاج ، توڑ پھوڑ، دوٹرکوں کو آگ لگادی

بجلی کے منقطع ہونے پر کراچی کے شہریوں کا احتجاج ، توڑ پھوڑ، دوٹرکوں کو آگ ...
بجلی کے منقطع ہونے پر کراچی کے شہریوں کا احتجاج ، توڑ پھوڑ، دوٹرکوں کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے منقطع ہونے پرالکرم سکوائر اور کورنگی ڈیڑھ نمبرگرمی سے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے دوٹرکو ں کو آگ لگادی جبکہ گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا۔شہریوں کامطالبہ تھاکہ نادہندہ افراد کی بجلی منقطع کریں لیکن واجبات اداکرنے والے شہریوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔کے ای ایس سی حکام کاکہناہے کہ جب تک پورے علاقے کے واجبات ادانہ ہوجائیں تب تک بجلی منقطع رہے گی ۔فائربریگیڈ نے پولیس کی حفاظت کے بغیر ٹرکوں کی آگ بجھانے سے انکار کردیاہے جبکہ چکراگوٹھ سے آنے والی ریلی کے ساتھ بھی حفاظت کے علاوہ روکنے کے لیے پولیس کی نفری ناکافی ہے ۔

مزید :

کراچی -Breaking News -