مسلم لیگ ق کا بین الاضلاعی ٹول پلازے ختم کرنے کامطالبہ
لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق نے شاہرات پر ضلعی ٹول پلازے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ ایک قرارداد میں کیاگیا ہے جو مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیرالدین کی طرف سے اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔امکان ہے کہ یہ قرارداد منگل کو ایوان میں زیربحث لائی جائے گی۔