دوسرا ٹی 20:پاکستان کا سری لنکا کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا سری لنکا کو ہرا کر سیریز برابر کر دی
دوسرا ٹی 20:پاکستان کا سری لنکا کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمبن ٹوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو23رنز سے ہرا دیا ہے اور سیریز ایک ایک سے بر برابر ہو گئی ہے ۔ کپتان محمد حفیظ کی قیدات میں پاکستانم کی یہ پہلی فتض ہے ۔ اپنی قیدات میں پہلا میچ ہار گئے تھے۔ آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور جیت کیلئے سری لنکا کی ٹیم کو 123 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔پاکستانی بلے باز ابتدا ءمیں ز سری لنکن باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے تاہم شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو سہارا دیا جنہوں نے 33 گیندوں پر 52 رنز کی ناٹ ﺅٹ اننگز کھیلی۔شاہدآفرید کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا ہے ۔کپتان محمد حفیظ نے 24، شعیب ملک 27، احمد شہزاد 6، خالد لطف 1، عمر اکمل 5، یاسر عرفات 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جواب میں پاکستانی باﺅلروں نے بھی لنکن بلے باز وں کو جم کر کھین کا موقع نہ دیا۔ اس میچ کی خاص بات بوم بوم آفریدی کی ٹی 20 میچوں کی نصف سینچری ہے ۔ انہیں ٹی 20میچوں میں سب سے زیادہ پچا س میچ کھیلنے کے ساتھ ساتھ آٹھ سو رنز بنانے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔سہیل تنویر کو مین آف دی سیریز قرار دیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان نے ٹی 20کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -