شیخ رشید کیلئے بری خبر، سگار مہنگاہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سگار اور پرفیوم سمیت مختلف اشیاءکی درآمد پر 25فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کے بعد یہ چیزیں مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے آئس کریم ،چیونگم ،سگریٹ ، سگار، پرفیوم ، پاﺅڈر، کریم ، لوشن ، شیمپو، کتے بلیوں کی خوراک ،ماربل ، گرینائیٹ اور دیگر پتھروغیرہ پر 25فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کے بعد مذکورہ اشیاءکی قیمتوں میں بھی 25سے30فیصداضافے کا امکان ہے ۔ یادرہے کہ پاکستان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سگار پینے کے معاملے میں مشہور ہیں ۔