میوزک کنسرٹ میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، 3 پاکستانی نوجوان گرفتار
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں پولیس نے ایک میوزک فیسیٹول کے دوران گروپ بنا کر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان نوجوانوں کے خلاف 18خواتین نے شکایات درج کرائی تھیں۔ ہفتے کی رات کولون میں نئے سال کی تقریبات میں نوجوانوں کے گروپ نے خواتین کو گھیرے میں لے کر چھیڑ خانی کی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر 3 خواتین نے شکایت کی جس پر 3 مشتبہ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا اس کے بعد مزید 15 خواتین سامنے آئیں جنہوں نے ہراساں کئے جانے کا دعوی کیا۔ گرفتار افراد کی عمریں 22 تا 31 سال ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید ایک یا دو افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ خواتین کے مطابق وہ بھی جنوبی ایشیا کے دکھائی دیتے تھے۔