انگلینڈ کی کنڈیشنز چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں، باﺅلرز کا کردار اہم ہو گا، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے مطمئن ہوں: اسد شفیق

انگلینڈ کی کنڈیشنز چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں، باﺅلرز کا کردار اہم ہو گا، چھٹے ...
انگلینڈ کی کنڈیشنز چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں، باﺅلرز کا کردار اہم ہو گا، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے مطمئن ہوں: اسد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ہی چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں تاہم امید ہے کہ مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے مطمئن ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ کاکول کے بوٹ کیمپ میں فٹنس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور ٹریننگ کیمپ میں 100 فیصد نتائج دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں تاہم امید ہے کہ مشکلات پیش نہیں آئیںگی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ وہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ پر مطمئن ہیں اور اگر ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرے تو بعد میں آنے والوں کیلئے مزید آسانی پیدا ہو جاتی ہے ۔ کوچ اور کپتان جو پلان بنائیں گے اس کے مطابق کھیلوں گا اور 100 فیصد نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ انگلش وکٹوں پر فاسٹ باﺅلرز کا کردار اہم ہوتا ہے اور اگر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ جیت گئے تو ون ڈے میں دباﺅ پیدا کر سکیں گے۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی خراب کارکردگی سے متعلق سوال کے جواب میں اسد شفیق نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن سری لنکا سے بہت بہتر ہے اور امید ہے کہ اچھی پرفارمنس دیں گے۔

مزید :

کھیل -