اسحاق ڈار کا ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں وظائف دینے کا اعلان

اسحاق ڈار کا ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ...
اسحاق ڈار کا ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں وظائف دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں وظائف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سماجی اور معاشی شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ گیا ہے لیکن بدقسمتی سے مسلم ممالک اس شعبے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کثیر الجہتی تعاون سمیت زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کیلئے وظائف کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہر سال 100 طلبہ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں وظائف دیں گے۔

مزید : قومی