وہ ایک قسم کی موسیقی جس سے داعش کو بے حد ڈر لگتا ہے، مغربی فوج ہتھیاروں کی بجائے سپیکر لے کر پھرنے لگی، کونسی موسیقی ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خونخوار جنگجوﺅں کے ساتھ نمٹنے کے لئے تباہ کن گولہ بارود کی ضرورت ہوتی ہے لیکن داعش کے خلاف لڑنے والے برطانوی فوجیوں نے اسے پریشان کرنے کے لئے موسیقی کا استعمال شروع کر دیا ہے، اور اس مقصد کے لئے بالی ووڈ میوزک کو بہترین ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔
اخبار دی مرر کے مطابق برطانوی سپیشل سروسز کے دستے لیبیا میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واگزار کروانے کے لئے لیبیائی افواج کو تربیت دے رہے ہیں۔ ساحلی شہر سرتی کے قریب تعینات برطانوی فوجی افسروں نے انکشاف کیا کہ داعش کے جنگجوﺅں کو بالی ووڈ میوزک سے سخت نفرت ہے اور وہ اسے سن کر شدید پریشان اور بدحواس ہوجاتے ہیں۔ برطانوی افسران کا کہنا ہے کہ انہیں یہ راز ایک پاکستانی نژاد انٹیلی جنس اہلکار سے پتہ چلا تھا، جس کے بعد اسے آزماکر دیکھا گیا۔
داعش نے 12 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا، موت سے پہلے اس لڑکی کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جان کر آپ کیلئے اپنے آنسو روکنا ناممکن ہوجائے گا
برطانوی فوجیوں نے بتایا کہ وہ داعش کے وائرلیس کمیونیکیشن نیٹ ورک میں گھس کر بالی ووڈ میوزک چلادیتے ہیں، جس کی وجہ سے ناصرف ان کے باہمی رابطے میں گڑ بڑ پیدا ہوتی ہے بلکہ ہندی میوزک سن کر ان کی طبیعت بھی سخت ابتر ہوجاتی ہے۔ برطانوی اہلکار داعش کے زیر قبضہ علاقے کے قریب طاقتور سپیکروں سے لیس گاڑیاں بھی چھوڑدیتے ہیں جن میں بلند ترین آواز پر بالی ووڈ میوزک چلایا جاتا ہے۔ ان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے میوزک آن کیا جاتا ہے تو داعش کے جنگجو تڑپ اٹھتے ہیں اور انتہائی سرعت کے ساتھ میوزک نشر کرنے والے سپیکروں کو تباہ کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔
ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
برطانوی فوجیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک نفسیاتی حربہ ہے جو دشمن کو ذہنی تکلیف پہنچانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، اور اب تک کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ یہ حربہ بہت کامیاب ثابت ہورہا ہے۔