بلاول کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے,عمران کی سیاست حادثات، واقعات پر چلتی ہے: فضل الرحمن

بلاول کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے,عمران کی سیاست ...
بلاول کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے,عمران کی سیاست حادثات، واقعات پر چلتی ہے: فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(آن لائن) جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست حادثات اور واقعات پر چلتی ہے، پانامہ لیکس کا یشو ختم ہوچکا ہے، عمران خان کو اب کسی نئے ایشو کا انتظار کرنا چاہیے۔ پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماﺅں میں نمبر گیم کی جنگ چل رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے جس کا جواب آصف زرداری کو دینا چاہیے۔ ترجمان جے یو آئی عبدالحق مہر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پانامہ کی طرح عمران خان کی سیاست بھی لیکس ہوچکی ہے۔ پی پی نے عمران خان کو پٹٹری سے اتار دیا ہے ہم نے جمہوریت کیلئے اس وقت تحریک چلائی ہیں۔ جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے ہم نے جمہوریت کی بقا کیلئے جیلیں کاٹی ہیں اب کس طرح جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا ساتھ دے سکتا ہوں۔ یہودی ایجنٹ کرپشن کی آڑ میں ملک میں افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔ ہمار ا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے مگر ہم ان سے عوامی میدان میں مقابلہ کرینگے۔

مزید :

سکھر -