میر پور یونیورسٹی نے علی گیلانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کر دی
اسلام آباد (صباح نیوز) میرپور یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی نے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ہے۔ آزاد کشمیر کے صدر میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر سردار یعقوب خان نے بدھ کے روز میسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوروزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں سید علی گیلانی کی گراں قدر خدمات ہیں، ان خدمات کے اعتراف میں میسٹ یونیورسٹی انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے رہی ہے، میں نے ڈگری پر دستخط کر دیئے ہیں۔