مسلمانوں کیخلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے: نیویارک ٹائمز

مسلمانوں کیخلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے: نیویارک ...
 مسلمانوں کیخلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے: نیویارک ٹائمز

  

نیو یارک (اے پی پی) امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران مسلمانوں اور بالخصوص مسلم تارکین وطن کے خلاف نمایاں ریپبلکن امیداور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب دیئے گئے بیانات کے بعد کشیدگی میں اضافے کے ماحول کے دوران امریکہ کے ممتاز جریدے نیویارک ٹائمز نے امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں87 برس قبل تعمیر کی جانے والی ایک جامع مسجد کے بارے مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضمون میں جریدے کے ادارتی بورڈ نے کہا ہے کہ مسلمان گزشتہ سو برس سے امریکی معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔ مضمون میں بتایا گیا کہ یہ مسجد 1929میں شام اور لبنان سے آنے والے مہاجرین نے تعمیرکی تھی جسے علاقے کی مسیحی برادری کے چندے سے ازسرنو تعمیر کیا گیا جو مذہبی رواداری کا ثبوت ہے۔ مضمون کے مطابق امریکی معاشرے اور ثقافت میں سو برس سے مسلمانوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی معاشرے میں اسلام نئی چیز نہیں ہے اور اسلام یا مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے والے امریکی معاشرے کی خدمت نہیں کر رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -