امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلی بچی کی ولادت

امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلی بچی کی ولادت
امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلی بچی کی ولادت

  

نیو جرسی (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیو جرسی کے ہیکنسیک یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں ایک خاتون کے ہاں زیکا وائرس سے متاثرہ بچی کی ولادت ہوئی ہے۔ اس طرح امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلی بچی نے جنم لیا ہے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ڈاکٹر مینی الویرز نے تصدیق کی ہے کہ بچی کا دماغ زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث جزوی تشکیل پایا ہے۔ امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچی کی ماں ہنڈراس سے امریکہ 30 روز قبل پہنچی تھی۔ یہ بات واضح نہیں کہ ماں میں ہنڈراس ہی میں زیکا وائرس کی نشاندہی ہو چکی تھی یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -