شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، پولیس کا کارروائی سے انکار

شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، پولیس کا کارروائی سے ...
شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، پولیس کا کارروائی سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ویب ڈیسک) جھینہ خاتون سے زبردستی زیادتی کر کے ویڈیو فلم بناکر بلیک میل کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والا ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر یونین کونسل پیرا صحاب کے سینکڑوں افراد کا احتجاج متاثرہ خاتون سے اظہار یکجہتی مقدمہ درج ہونے اور گواہان کیخلاف مقدمہ کے اخراج نہ ہونے پر اہل علاقہ کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی علاقہ چھینہ میں عظمت شیر عرف ملکونامی اوباش نے ظفر شاہ نامی شخص کی بیوی نرجس سے گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو فلم بنا کر اس کو بلیک میل کر کے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا اور ایک رات اہل علاقہ نے اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا لیکن اس کی منت سماجت پر اس کو چھوڑ دیا جس پر ملزم نے معافی مانگنے کی بجائے الٹا خاتون کے خاوند ، حاجی فتح شیر ، ریاض شاہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ خاتون کے مقدمہ کا اندراج تاحال پولیس نے نہ کیا ہے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثناءپولیس مظلوم کی حمایت کی بجائے ظالموں کے ساتھ مل گئی ہے۔ سنیٹیر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر شہانی کی بجائے ہمارے چیئرمین کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے وزیراعلیٰ نوٹس لیں متاثرہ خاتون کو انصاف کی بجائے ڈی پی او آفس میں دھکے دیئے گئے کیا یہی انصاف ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راﺅ قربان علی ، وائس چیئرمین ریاض شاہ کونسلر سید غلام مرتضیٰ شاہ ، سید ضامن رضا شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے ملزمان آزاد پھر رہے ہیںاور مدعیوں کیخلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں ۔
علاوہ ازیں متاثرہ خاتون نے کہا مجھ سے زبردستی زیادتی کرنے کے بعد میری ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کیا جاتا رہا ہے انصاف کے حصول کیلئے ڈی پی او کو درخواست دی تو انہوں نے مجھے گالیاں دی میں آل سادات ہوں لیکن ڈی پی او نے میرا پردہ اتروایا اور چادر اتار نے کا کہاکیا یہی انصاف ہے پولیس نے سیاسی دباﺅ پر ہمیں ملزم بنا دیا اور ملزم کو مدعی بنا ڈالا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر لوںگی اور ان خیالات کا اظہار متاثرہ خاتون نرجس بی بی نے میڈیا سے گفتگو میں کیا نرجس خاتون کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہیں ملزم عظمت شیر نے میرے خاوند کو غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اب ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کیا جب اہل علاقہ نے اس کو پکڑا تو اس نے میرے خاوند سمیت علاقہ معزیزین سمیت پرچہ کروا دیا پولیس انصاف کی بجائے ہمیں ڈرا رہی ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔

مزید :

میانوالی -