نقل کے الزام پر طالبعلم کی ٹرین تلے آکر خودکشی

نقل کے الزام پر طالبعلم کی ٹرین تلے آکر خودکشی
 نقل کے الزام پر طالبعلم کی ٹرین تلے آکر خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال  (ویب ڈیسک) چیچہ وطنی میں نقل کے الزام پر طالبعلم نے ٹرین تلے آکر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی عدالت کے ملازم محمد ممتاز کا بیٹا محسن ممتاز سیکنڈ ائیر کا پیپر دے رہا تھا کہ امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں اس سے پیپر شیٹ چھین لی۔ گورنمنٹ کامرس کالج کا طالبعلم محسن ممتاز سپرنٹنڈنٹ کے رویہ سے سخت دلبر داشتہ ہو گیا اور پیپر دینے کے بعد گھر جانے کے بجائے ریلوے ٹریک پر لیٹ گیا اور اسی اثنا میں ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر اس کے جسم کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ محسن ممتاز کے ماموں محرم کا کہنا ہے کہ اس کے بھانجے کی چندر وز قبل حادثہ میں ٹانگ زخمی ہو گئی تھی۔ محسن ممتاز زخمی ٹانگ پھیلا کر پیپر دے رہا تھا کہ امتحانی سنٹر کے سپر نٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں ناروا سلوک کیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے سپر د کر دی ۔

مزید :

ساہیوال -