پاکستان کے ایک اور حامی محب الرحمن کو سزائے موت

پاکستان کے ایک اور حامی محب الرحمن کو سزائے موت
پاکستان کے ایک اور حامی محب الرحمن کو سزائے موت

  

ڈھاکہ (اے این این ) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے متنازعہ بیونل نے پاکستان کے حامی ایک اور معمر شخص کو سزائے موت سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹربیونل نے 1971 ءمیں پاکستان سے علیحدگی کی جنگ کے دوران مبینہ طورپر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں محب الرحمن کو سزائے موت سنائی جبکہ ان کے چھوٹے بھائی مطیب الرحمن اور چچا زاد عبدالرزاق کو تادم مرگ قید کی سزا سنائی ہے، تینوں کی عمر 60 سال سے زائد ہے ۔ واضح رہے کہ 1971 ءمیں پاکستان کی حمایت کے الزام میں چند ہفتے قبل جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو بھی پھانسی دیدی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی