لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل سیلولر کمپنی زونگ نے تھری جی اور فورجی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کیلئے نئے پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے جن کے تحت 50 جی بی ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ کمپنی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائس بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔
زونگ کے نئے پیکیجز میں 50 جی بی ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے یعنی ان پیکیجز کے تحت آپ ایک سال تک بھی 50 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 6 اور 12 ماہ کے پیکیج پہلے سے موجود پیکیجز میں ایک بہترین اضافہ ہے جو خاص طور پر ایسے صارفین کیلئے متعارف کرائے گئے ہیں جو ہر مہینے ری چارج سے تنگ اور بہترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پیکیجز کی تفصیلات ذیل میں دی گئی تصویر میں ملاحظہ کیجئے۔
اوپر دیئے گئے چارٹ کے مطابق ڈیٹا پلان اور مفت ڈیوائس زونگ کی کسی بھی فرنچائز اور ریٹیل آﺅٹ لیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
صارفین ان بنڈل کو ری نیو کرنے کیلئے براڈ بینڈ سم سے *6363# ملا سکتے ہیں جبکہ زونگ موبائل سم سے *6767# ملایا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اوپر دیئے گئے ڈیٹا پلان کے مطابق ڈیوائس مفت فراہم کی جائے گی۔
صارفین کو ڈیٹا سم اپنے اصلی شناختی کارڈ پر رجسٹر کرانا ہو گی۔
صرف فور جی ونگل اور فور جی مائی فائی ڈیوائسز ہی ان پیکیجز کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اوپر دی گئی تمام قیمتیں بمعہ ٹیکس ہیں۔