کشمیر کے لئے ایسا عالمی اعزاز کہ جان کر آپ بھی اپنا سامان فوراً باندھ لیں گے
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خوبصور ت ترین سیاحتی مقامات کا ذکر ہو تو لوگ سوئٹزرلینڈ، ناروے اور فرانس جیسے ممالک کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں، مگر یہ بھول ہی جاتے ہیں کہ کشمیر جیسی حسین کوئی دوسری جگہ پوری دنیا میں نہیں۔ کشمیر کو ہم تو جنت نظیر کہتے ہی تھے، مگر اب دنیا کے مشہور ترین ٹریول میگزین لونلی پلینٹ(LonelyPlanet) نے بھی اسے سوئٹزر لینڈ کے بعد دنیا کا حسین ترین سیاحتی و رومانوی مقام قرار دے دیا ہے۔
یہ ائیرلائن آپ کو دنیا بھر کی سیر مفت میں کروانا چاہتی ہے لیکن ایک چھوٹی سی شرط پر۔۔۔
میگزین کشمیر کے بارے میں لکھتا ہے، ”حسین وادی اپنی برف سے ڈھکی چوٹیوں، ڈھلوانوں اور چنار کے درختوں کے ساتھ ایسا نظارہ پیش کرتی ہے کہ جس کا دنیا میں کہیں اور تصور نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی نیلی جھیلوں میں تیرتی کشتیاں بہت خوبصورت نظر آتی ہیں، اور رومانوی جوڑوں کے لئے اس سے بڑھ کر خوبصورت اور یادگار نظارہ کوئی نہیں ہوسکتا۔“
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمدورفت سال بھر جاری رہتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں ظلم و جبر نے کئی دہائیوں سے عدم استحکام کی فضا پیدا کر رکھی ہے، جس نے کشمیر کی سیاحت کو مجموعی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔ کشمیر کی حسین وادی سے بھارت کی نحوست چھٹ جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ خطہ مزید ایک درجہ آگے بڑھتے ہوئے سوٹزرلینڈ سے بھی حسین مقام قرار پائے۔