گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی، چند روز بعد ہی دولہے نے دلہن کے ساتھ ا یسا کام کردیا کہ جان کر کوئی بھی لڑکی ایسی غلطی نہ کرے
ماسکو (نیوز ڈیسک) والدین سے بغاوت کر کے مرضی کی شادی کرنے والی جواں سال روسی ماڈل گرل کو اس کے جنونی خاوند نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی قتل کردیا اور اس کی لاش کو سائیکل پر لاد کر گھنے جنگل میں میلوں دور لیجاکر دفن کردیا۔
ویب سائٹ WWWNکے مطابق 23 سالہ ماڈل گلنارہ نے 34 سالہ شخص سمیر سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا تو اس کے گھر والوں نے شدید مخالفت کی۔ گلنارہ کے والدین سمیر کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے تھے، نہ ہی وہ اسے مکمل طور پر جانتے تھے، اور اس کے کاروبار کے بارے میں بھی انہیں کچھ معلوم نہیں تھا۔ والدین کے تمام دلائل کے باوجود گلنارہ اس کی محبت میں مبتلا تھی اور شادی پر بضد تھی۔ بالآخر اس نے والدین کی رائے کو ٹھکراتے ہوئے اپنی مرضی سے شادی کرلی۔
26 سالہ نوجوان لڑکی خود کشی سے پہلے 2 روز انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتی رہی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے
شادی کے محض ایک ہفتے بعد ہی گلنارہ لاپتہ ہوگئی۔ اس کے گھر والوں نے اس کی بہت تلاش کی اور حتیٰ کہ ٹی وی پر اس کی واپسی کے لئے پیغام بھی جاری کیا، مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے گلنارہ کے خاوند کو بھی شامل تفتیش کرلیا اور بالآخر اس کی گمشدگی کے ایک ماہ بعد اس جنونی شخص نے اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش جنگل میں دبا دی تھی۔ پولیس کو دھوکہ دینے کے لئے اس ظالم شخص نے موقف اختیار کیا کہ لڑائی کے دوران بیوی کو دھکا دیا تھا، جس پر وہ نیچے گری اور سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ گلنارہ کو ہلاک کرنے کے بعد وہ اس کی لاش کو سائیکل پر رکھ کر جنگل کے اندر چھ میل کے فاصلے تک لے کر گیا اور پھر زمین کھود کر اسے دبادیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مجرم قرار دئیے جانے پر اسے 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔