شارجہ میں 7 پاکستانی عربیوں کو ’پاکستانی طریقے‘ سے لوٹتے ہوئے پکڑے گئے، کیا طریقہ تھا، جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

شارجہ میں 7 پاکستانی عربیوں کو ’پاکستانی طریقے‘ سے لوٹتے ہوئے پکڑے گئے، کیا ...
شارجہ میں 7 پاکستانی عربیوں کو ’پاکستانی طریقے‘ سے لوٹتے ہوئے پکڑے گئے، کیا طریقہ تھا، جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ”آپ کو مبارک ہو! آپ لاکھوں روپے کا انعام جیت چکے ہیں۔ انعام حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر بیلنس ٹرانسفر کریں۔ “ یہ وہ مکارانہ الفاظ ہیں جو پاکستانی شہری ہر روز سنتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان مجرموں کے خلاف کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں ان شیطانوں کے خلاف کارروائی پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ اسی عدم توجہی کا نتیجہ ہے کہ یہ بدبخت ملک سے باہر جاکر بھی یہی کام کر رہے ہیں اور دنیا میں وطن کا نام بدنام کررہے ہیں۔

سعودی عرب نے 10رمضان سے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگادی
انعام کا لالچ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ایسے ہی سات پاکستانی مجرموں نے شارجہ جاکر اپنا مکروہ دھندہ شروع کردیا، لیکن یہ بھول گئے کہ وہاں قانون کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ پولیس کو جیسے ہی ان شیطان صفت مجرموں کی سرگرمیوں کی خبر ملی تو انہیں پکڑنے کے لئے کام شروع کردیا گیا، اور جلد ہی پولیس نے ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا اور تمام مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام گروہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان کا سرغنہ انہیں لوگوں کے ساتھ دھوکہ بازی کرنے اور رقم لوٹنے کی تربیت دیتا تھا، اور لوٹی گئی رقم میں سے انہیں حصہ دیتا تھا۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل بن ناصر نے عوام پر زور دیا کہ اس قسم کی کال موصول ہونے پر فون نمبر 065943210 پر اطلاع دیں، یا 901 پر مفت کال کریں، تاکہ عوام کے ساتھ دھوکہ بازی کرنے والے بے ضمیر مجرموں کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -