والدین نے اپنے 7 سالہ بچے کو سزا دینے کیلئے جنگل میں تنہا چھوڑدیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر کوئی بھی ماں یا باپ ایسی خوفناک غلطی کبھی نہ کریں

والدین نے اپنے 7 سالہ بچے کو سزا دینے کیلئے جنگل میں تنہا چھوڑدیا، پھر کیا ...
والدین نے اپنے 7 سالہ بچے کو سزا دینے کیلئے جنگل میں تنہا چھوڑدیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر کوئی بھی ماں یا باپ ایسی خوفناک غلطی کبھی نہ کریں

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے شرارتیں تو کرتے ہی ہیں اور ماں باپ کی طرف سے انہیں کبھی ان شرارتوں کی سزا بھی ملتی ہے مگر جاپان میں اس سنگدل ماں باپ نے اپنے 7سالہ بچے کو شرارتی ہونے کی ایسی ہولناک سزا دے ڈالی کہ سن کر آپ کا دل بھی دہل جائے گا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ےاماتو تنوکا (Yamato Tanooka) نامی اس معصوم بچے کو اس کے والدین شرارتوں سے باز نہ آنے پر گھنے جنگل میں چھوڑ آئے جہاں ریچھ بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ ان سفاک والدین نے بچے کو جنگل میں چھوڑنے کے بعد اس کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچا دیااور کہا کہ ”ہم جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے جہاں ہمارا بیٹا لاپتہ ہو گیا۔“ پولیس اور رضاکار گزشتہ پانچ روز سے بچے کو اس جنگل میں تلاش کر رہے ہیں اور آج جاپانی فوج بھی اس تلاش میں شامل ہو گئی ہے۔ بچے کو جنگل میں چھوڑنے کے پانچ روز بعد ماں باپ نے سچ اگل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یاماتوتنوکا کے باپ تاکیوکی تنوکا(Takayuki Tanooka) نے اپنی سفاک حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارا بیٹا بہت شرارتی تھا، وہ لوگوں اور گاڑیوں پر پتھر پھینکنے سے باز نہیں آتا تھا، ہم نے اسے سبق سکھانے کے لیے جنگل کے بیچ سڑک پر جاتے ہوئے گاڑی سے اتار دیا اور خود آگے آ گئے۔ چند منٹ بعد ہم واپس اسے لینے گئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔ ہم نے اپنے بچے کے ساتھ جو حرکت کی ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ ہم نے اپنے بچے کے ساتھ ساتھ سب کو مصیبت میں پھنسا دیا ہے، اب میں صرف امید ہی کر سکتا ہوں کہ وہ جنگل میں محفوظ ہو گا۔“

زمانہ جہالت کی یاد تازہ ہوگئی، سیاستدان اور کیمروں کے سامنے نوجوان لڑکی کو شرمناک حرکت پر مجبور کردیا گیا

ڈیلی میل کے مطابق جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے 75اہلکار، 200پولیس اہلکار، رضاکار اور عام شہری ہوکیڈو(Hokkaido)جزیرے پر واقع جنگل میں بچے کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ اب فوج بھی ان کی مدد کو پہنچ گئی ہے۔ 5روز کی تلاش کے باوجود تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکااور بہت سے لوگ پریشان ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں شدید طوفانی بارش ہوئی تھی۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ بچہ اس بارش کو برداشت نہیں کر سکا ہو گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات اس علاقے میں رات کے وقت درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آ گیا تھا۔ جاپان کے انٹرنیٹ صارفین بڑی تعداد میں بچے کے تحفظ کے لیے دعا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس کے سنگدل والدین کی اس حرکت پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -