ایک آدمی جسے سعودی عرب نے 350 ارب روپے پیش کردئیے، پوری دنیا حیران رہ گئی

ایک آدمی جسے سعودی عرب نے 350 ارب روپے پیش کردئیے، پوری دنیا حیران رہ گئی
ایک آدمی جسے سعودی عرب نے 350 ارب روپے پیش کردئیے، پوری دنیا حیران رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سین فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب شدید مالی بحران کا شکار ہے اوراپنے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے قرض لینے پر مجبور ہو چکا ہے مگر گزشتہ دنوں اس کی طرف سے ایک ایسا اقدام سامنے آیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی ٹیکسی سروس یوبر(Uber)کو ساڑھے 3ارب ڈالر(تقریباًساڑھے 3کھرب روپے)دے دیئے ہیں۔

قسمت ہو تو ایسی۔۔۔ سمندر میں نہانے کیلئے جانے والے شہری کو ایسی قیمتی ترین چیز مل گئی کہ زندگی ہی بدل گئی، مالا مال ہوگیا
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوبر سعودی عرب میں اپنی سروس متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے لیے اسے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے یہ رقم فراہم کی گئی ہے اور یہ مشرق وسطیٰ میں نجی سیکٹر میں کسی ایک کمپنی کی طرف سے کی جانے والی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کے بورڈ کے ایک رکن ڈیوڈ پلوفے (David Plouffe) نے رواں سال مارچ میں مشرق وسطیٰ کا ایک دورہ کیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے سعودی فنڈ کو بریفنگ بھی دی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے کمپنی کو یہ رقم دینے کی منظوری دے دی۔ کمپنی کے شریک بانی ٹریویس کیلانک(Travis Kalanick) کا کہنا ہے کہ ”سعودی عرب ملک میں معاشی اصلاحات لانے جا رہا ہے اور اس سرمایہ کاری سے کمپنی اور سعودی عرب میں ہم آہنگی آئے گی اوراس سرمایہ کاری سے اسے اپنے اس پروگرام میں مدد ملے گی۔ ہم اپنا کاروبار پوری دنیا میں پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور سعودی فنڈ کی طرف سے ہم پر اعتماد کیے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔سعودی عرب میں ہماری سروسز اس کی بہت بڑی مثال ہے کہ ہم مسافروں، ڈرائیورز اور شہروں کو کتنا فائدہ پہنچاتے ہیں اور معاشی اور سماجی اصلاحات میں حکومتوں کی مدد کرتے ہیں۔“