ایم کیو ایم سے مایوسی اور پی ٹی آئی سے نفرت بڑھ گئی،ضمنی الیکشن میں لوگوں نے ووٹ نہ ڈال کر اپنا مینڈیٹ بچا لیا: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم سے مایوسی اور پی ٹی آئی سے نفرت بڑھ گئی،ضمنی الیکشن میں لوگوں نے ...
ایم کیو ایم سے مایوسی اور پی ٹی آئی سے نفرت بڑھ گئی،ضمنی الیکشن میں لوگوں نے ووٹ نہ ڈال کر اپنا مینڈیٹ بچا لیا: مصطفیٰ کمال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کی یم کیو ایم سے مایوسی اور پی ٹی آئی سے نفرت بڑھ گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک شخص کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی۔کراچی کے ضمنی الیکشن میں عوام، نے کسی کو ووٹ نہ دے کر اپنا مینڈیٹ بچایا۔ جو لوگ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے گھروں سے نہیں نکلے وہ ہمارے ووٹر ہیں۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آنے والا وقت ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اس خوش فہمی کا شکار ہیں کہ الطاف حسین کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت ان کو مل جائے گی۔

مزید : کراچی