اداکارہ وفلم ساز نندیتا داس کا سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کااعلان

اداکارہ وفلم ساز نندیتا داس کا سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کااعلان
 اداکارہ وفلم ساز نندیتا داس کا سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) انڈین اداکارہ و فلم ساز نندیتا داس بھی لیجنڈ ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی اور کام پر فلم بنا رہی ہیں۔نندیتا داس نے 2006 میں اپنی پہلی فلم’’ فراق‘‘ 2002 کے گجرات فسادات کے موضوع پر بنائی اور اس کے بعد وہ ہدایتکاری کے شعبے سے لگ بھگ 8 سال تک دور رہیں، تاہم منٹو پر فلم بنانے کا خیال ان کے ذہن میں 10 سال سے موجود تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے 46 سالہ اداکارہ نے منٹو کو جاننے کے طویل سفر کے بارے میں بات کی مجھے منٹو کی جانب کھنچنے والی چیز ان کی آزاد روح اور جرات تھی جو انہیں ہر قسم کے پرانے خیالات کے خلاف کھڑی کرتی تھی، وہ اپنے کرداروں کے بارے میں ایک نایاب حساسیت اور ہم گدازی کے بارے میں لکھتے تھے، جیسے جیسے میں منٹو کی زندگی کی گہرائی میں گئی تو مجھے احساس ہوا کہ جیسے میں اپنے والد، ایک فنکار کے بارے میں پڑھ رہی ہوں، مجھے احساس ہوا کہ ان کا کام ہمارے دور سے بہت زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔

نندیتا داس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سب سے پہلے منٹو کو کالج کے دنوں میں پڑھا اور فوری طور پر ان کے سادہ مگر گہرے طرز تحریر کی پرستار بن گئیں۔یہ فلم منٹو کی زندگی کے سب سے ہنگامہ خیز 7 برسوں (1946 سے 1952) اور ان دو شہروں یعنی لاہور اور ممبئی کا احاطہ کرے گی جہاں وہ ان ایام میں مقیم رہے۔ نواز الدین صدیقی کو منٹو کے کردار جبکہ رشیکا ڈیوگل منٹو کی اہلیہ صفیہ کا کردار ادا کریں گی۔

مزید :

کلچر -