شالیمارتھیٹرمیں جاری ڈرامہ میں پرفارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے،حامد رنگیلا

شالیمارتھیٹرمیں جاری ڈرامہ میں پرفارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے،حامد رنگیلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین حامد رنگیلا نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔ ہر اداکارکا خواب ہوتا ہے کہ وہ تھیٹرسے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔شالیمارتھیٹرمیں جاری ڈرامہ میں ہماری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنیوالی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔

مزید :

کلچر -