خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں،ندا ملک

خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں،ندا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمرندا ملک نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔ندا ملک نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -