برطانیہ میں مشرقی ممالک کے عروسی ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

برطانیہ میں مشرقی ممالک کے عروسی ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

لندن(اے پی پی) برطانیہ میں مشرقی ممالک کے عروسی ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔برطانیہ میں شادیوں کا موسم ہے اور اسی مناسبت سے 'ایشین سیلیبیریشن' کی جانب سے برمنگھم کے پرشکوہ 'نیو بینگالی ہال' عروسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ نمائش میں مشوقی ممالک کے روایتی شادی بیاہ کے ملبوسات پیش کیے گئے ۔ نمائش میں شادی بیاہ کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہی چھت کے نیچے دولہے کی سواری سے لے کر دلہن کی پالکی، اسٹیج کی سجاوٹ، عروسی ملبوسات، عروسی زیورات، کیٹرنگ، میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ، ڈھول پلئیر، ڈی جے، فوٹو گرافرز اور ویڈنگ ماہرین کی خدمات کے 100 سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے۔اس موقع پر ماڈلز بھاری عروسی ملبوسات کامدار غرارے، خوبصورت شرارے اور جدید فیشن کے پارٹی ملبوسات پہن کر اسٹیج پر جلوے بکھیرتی رہیں تو دوسری طرف دولہے کی پوشاک میں ملبوس ماڈلز نے بھی اسٹیج کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔اسٹیج پر مقامی فنکاروں نے بولی وڈ فلموں کے مشہور گانوں 'چٹیاں کلیاں' اور 'بے بی ڈول' اور کئی دوسرے مقبول گانوں پر دیسی انداز کا رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ایشیائی کمیونٹی کی طرف سے عروسی شوز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ایسی نمائشوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب ملک کے ہر بڑے شہر میں عروسی شو، عروسی نمائش اور عروسی میلے کے نام سے سال میں کئی مرتبہ اسی طرح کی عوامی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر