پریانکا اور دیپیکا فلم میں ایک ساتھ جلوے بکھیریں گی
ممبئی (این این آئی)پریانکا چوپڑا اور دپیکا پدوکون ہالی ووڈ فلم میں ایک ساتھ جلوے لٹائیں گی۔بدیسی فلم میں دیسی کڑیاں لگائیں کی تڑکا جلوے لٹا کر روشن کریں گی نام۔ ہالی ووڈ کی ایک ہی فلم میں پریانکا اور دپیکا کرتی نظر آئیں گی ایک ساتھ کام۔پریانکا چوپڑہ نے جیسے ہی رخ کیا ہالی وڈ کا تو پیچھے پیچھے آگئیں ان کے چنائے گرل۔ دونوں ہیرؤنز کی بڑی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ دپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑہ کا ہالی وڈ فلم کے لیے آڈیشن ایک ساتھ ہوا ہے۔ نظر یہی آرہا ہے کہ بالی وڈ کی یہ جل پریاں ایک ہی ہالی وڈ فلم میں کرنے جارہی ہیں کام۔