گلوکارہ سمرہ خان دبئی میں عدنان سمیع کے کنسرٹ کی میزبانی کریں گی

گلوکارہ سمرہ خان دبئی میں عدنان سمیع کے کنسرٹ کی میزبانی کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ سمرہ خان دبئی میں عدنان سمیع کے کنسرٹ کی میزبانی کریں گی، واضح رہے کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آج ہونے والے لائیو کنسرٹ میں عدنان سمیع خان پرفارم کریں گے،انتظامیہ کے مطابق لائیو کنسرٹ میں 3ہزار سے 5ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔ سمرہ خان نے حال ہی میں کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں عاصم اظہر کے ساتھ مشترکہ گانا ریکارڈ کرایاہے جبکہ وہ متعدد گانے ، ٹی وی کمرشلز، اور پی ٹی وی ایوارڈز کے لئے پس پردہ کچھ گانے بھی ریکارڈ کراچکی ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سمرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ وہ عدنان سمیع خان کے کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس دینے جارہی ہیں، انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کنسرٹ میں اپنی آواز کاجادو جگائیں گی۔

، ان کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو کے بعد یہ انکی پہلی لائیو پرفارمنس ہوگی جس میں انہیں اتنے ناظرین کے سامنے اپنے فن کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کلچر -