سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا میرا خواب ہے، شردھا کپور
ممبئی (اے پی پی) اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسے بہت سے ہدایتکار ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا بہت بڑا خواب ہے ۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہان کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا۔ شردھا نے اپنی فلاپ فلم ‘‘تین پتی’’ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتی ہوئے کہا کہ اس وقت حالات مختلف تھے ہدایت کارفلمیں آفرنہیں کررہے تھے اور اس وقت خود کو منوانا بھی بہت مشکل تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ مشکل وقت میں مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ’’عاشقی ٹو‘‘ جیسی فلم میں کاسٹ کیا گیاجو انہیں بہت اچھا لگا ۔