عبداللہ کی اداسی ختم ہونے کا وقت آ گیا ،والد منظر عام پر ،بیٹے کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

عبداللہ کی اداسی ختم ہونے کا وقت آ گیا ،والد منظر عام پر ،بیٹے کو واپس لینے پر ...
عبداللہ کی اداسی ختم ہونے کا وقت آ گیا ،والد منظر عام پر ،بیٹے کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمسن عبداللہ کی اداسی ختم ہونے کا وقت آ گیاہے کیونکہ اس کے والد کا پتہ چل گیاہے اور انہوں نے اپنے بیٹے کو واپس لینے کا فیصلہ بھی کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کمسن عبداللہ کے والد خانیوال میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی عبداللہ کی والدہ حلیمہ سے دوسری شادی کا انکشاف ہواہے ،69سالہ اقبال نے بیٹے کو لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور کہاہے کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے اخبار نہیں پڑھ سکتے اور نہ ہی ٹی وی دیکھ سکتے ہیں اس لیے انہیں نہیں پتہ تھا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا ۔دوسری جانب سعد ایدھی کا کہناتھا کہ عبداللہ کی حوالگی کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔
واضح رہے کہ رضوان نامی شخص نے عبداللہ کو ایدھی سینٹر پہنچایا تھا جبکہ عبداللہ کی والدہ کا قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -