پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کا کیمپ لگایا گیا

پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کا کیمپ لگایا گیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کا کیمپ لگایا گیا جس میں3جون کو ویت نام میں شروع ہونیوالی جونیئر ایشیئن اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کیلئے 6اتھلیٹکس کا انتخاب کیا گیا، منتخب کھلاڑیوں میں ارشد ندیم (جیولن تھرو)، محمد یاسر(جیولن تھرو)، محمد بلال صادق (100x4میٹر ریس)، محمد افضل (ٹرپل جمپ)، محمد شہباز (100میٹر ریس) اور محمد لیئق نوید (100میٹر ریس) شامل ہیں، اتھلیٹس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے ویت نام روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی