عامر کو انگلینڈ کا ویزہ جاری نہ کرنا زیادتی ہو گی،ڈیوڈ رچڑڈسن
دبئی(آن لائن) آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن عامر کی حمایت میں بول پڑے ، ڈیوڈ رچرڈ سن کہتے ہیں کہ عامر نے سزا بھگت لی ، اگر عامر کو انگلینڈ کا ویزہ نہ دیا گیا تو یہ کرکٹر کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ڈیوڈ رچڑڈسن کہتے ہیں کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد سزا بھگت چکے ہیں اب کوئی بھی ان پر کرکٹ کے دروازے بند نہیں کر سکتا۔ عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کھیل کے لیے بہتر ہے اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹر کے ویزہ کے لیے درخواست جمع کرائی ہوئی ہے۔