امپائر ریویو سسٹم کے بہتر استعمال کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف

امپائر ریویو سسٹم کے بہتر استعمال کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے این این )آئی سی سی نے ڈی آر ایس تنازعات پر سر جوڑ لیا ، کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر غور کیا گیا ، مستقبل میں امپائر ریویو سسٹم کے بہتر استعمال کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ۔لندن میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دورزہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے نے کی ۔ اس موقع پر عالمی گورننگ باڈی کے جنرل منیجر جیف الارڈس بھی موجود تھے ۔جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ ڈی آر ایس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ ٹیکنالوجی کی کارکردگی جانچنے کیلئے "اپاراٹس" مشین متعارف کروائی جا رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ امپائر ریویو سسٹم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کیلئے قابل قبول بنایا جا سکے اور مستقبل کی تمام کرکٹ سیریز اور ٹورنامنٹس میں ڈی آر ایس کا نفاذ یقینی ہو ۔
کھیل میں امپائر ریویو سسٹم پہلی مرتبہ 2008 میں منظر عام پر لایا گیا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ تب سے ہی اس نظام کی شفافیت پر انگلی اٹھا رہا ہے