سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

  

کنگسٹن(آن لائن) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ویسٹ انڈیز میں ہو گا جس میں میزبان ٹیم سمیت عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہیں۔ 26 جون تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 10 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا، 5 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا، 7 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 11 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 13 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا، 15 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 19 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 21 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا، 24 جون کو سیریز کا نواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سیریز کا فائنل 26 جون کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -