کوپا امریکہ فٹ بال کپ آج شروع ہو گا
لاس اینجلس(آن لائن) کوپا امریکہ فٹ بال کپ آج جمعہ سے امریکہ میں شروع ہو گا ۔16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی،ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں میزبان ٹیم سمیت مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں امریکہ، کولمبیا، کوسٹاریکا اور پیراگوئے، گروپ بی میں برازیل، ایکواڈور، ہیٹی اور پیرو، گروپ سی میں میکسیکو، یوروگوئے، جمیکا اور وینزویلا جبکہ گروپ ڈی میں ارجنٹائن، چلی، پاناما اور بولیویا شامل ہیں۔افتتاحی میچ میں امریکہ اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 14 جون کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز 16 جون سے ہو گا، سیمی فائنلز 21 اور 22 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 26 جون کو کھیلا جائے گا۔