گرمی کے باعث ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت سے ازبکستان منتقل

گرمی کے باعث ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت سے ازبکستان منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) گرمی کے باعث ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 7 سے 12 جون تک بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں شیڈول تھی لیکن ایونٹ گرم موسم اور سیکورٹی خدشات کے باعث منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت سے ازبکستان منتقل ہو گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین پاور چیمپئن شپ ستمبر کے وسط میں ازبکستان کے دارحکومت تاشقند میں ہو گی۔