شاہ فیصل اور پیرا گون کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کرکٹ کلب اور پیرا گون کرکٹ کلب کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ پیرا گون کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 33 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ زریاب نے 37، عمر 28 اور فرزان نے 25 رنز بنائے۔ شاہ فیصل کرکٹ کی طرف سے محمد جواد ظفر نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4/17، جواد اسلم 2/10 اور فیصل نے 3/10 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے 24 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
گوہر حفیظ بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96رنز ناٹ آؤٹ، دانش 24 اور ابرار نے 13 رنز بنائے۔ پیرا گون کرکٹ کلب کی طرف سے فیضان نے 2/38 اور اصفر نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔