اگلے دو سال پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی اہم ہیں ، مصباح الحق

اگلے دو سال پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی اہم ہیں ، مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اگلے دو سالوں کو پاکستان کرکٹ کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہماری ٹیم دوبارہ سے سنبھل رہی ہے ،ہمیں اب ایک فیصلہ کرنا ہوگا کہ کچھ بھی ہوجائے ہمیں دباؤ میں نہیں آنا،ایک ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم اور بورڈ میں کئے جانے والی اکھاڑ پچھاڑ پسند نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی پالیسیوں میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے،ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو بھی اسی سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کرکٹرز کو تھوڑی آزادی اور تھوڑی رعایت بھی ملنی چاہئے جب وہ فارغ ہوں تو انہیں تفریح کرنے دینی چاہئے۔ اگر ہم اپنے کھلاڑیوں کو ایسا ماحول مستقل دیں گے جس میں وہ خود کو قیدی محسوس کرنے لگیں تو یہ بھی نقصان دہ ہوگا ۔

اور ان کو کھلی چھوٹ دینا بھی مسائل کا سبب ہی بنے گا۔