بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان

بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں لگاتار تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ معیاری چائے کی طلب میں اضافہ ہے۔ چٹاگانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 211.90 ٹکا فی کلوگرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کی قیمتیں 205.67 ٹکا فی کلو گرام میں طے پا گئے ۔ نیشنل بروکرز کے سینئر حکام کے مطابق نیلامی کے دوران چائے کی طلب میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور خریدار معیاری چائے کیلئے زیادہ قیمت ادا کرنے پر تیار تھے۔ نیلامی کے دوران 13 لاکھ کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس کا 5 فیصد فروخت نہیں ہو سکا جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران فروخت کیلئے پیش کی جانے والی 11 لاکھ 80 ہزار کلوگرام چائے کا 3.7 فیصد فروخت نہیں ہو سکا تھا۔

مزید :

کامرس -