کینیڈا کی ملکی اقتصادی شرح نمومیں توقع سے زیادہ کمی
اوٹاوا(آن لائن) کینیڈا نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو توقع سے کم رہی جس کی وجہ البرٹا کے جنگلات میں آتش زدگی ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ماہرین نے جنوری سے مارچ کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 2.9 فیصد جبکہ مرکزی بینک نے 2.8 فیصد اضافے کی پیشن گوئی کی تھی تاہم اس کی شرح 2.4 فیصد رہی، اس رپورٹ کے اجراء4 کے فوری بعد امریکی کرنسی کے مقابلے میں کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ فوری طور پر گرگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کی اقتصادی شرح نمو کو البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے متاثر کیاجس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تیل کے قریبی ذخائر سے تیل کی پیداوار کا عمل بھی رک گیا۔