ٹیوٹا نے زیر تربیت طالبعلموں میں 9کروڑ 10لاکھ روپے کا وظیفہ تقسیم کر دیا

ٹیوٹا نے زیر تربیت طالبعلموں میں 9کروڑ 10لاکھ روپے کا وظیفہ تقسیم کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )نے قابل روزگارشارٹ کورسز میں زیر تربیت طالبعلموں کو9کروڑ 10لاکھ روپے کا وظیفہ تقسیم کر دیا ہے۔شارٹ کورسز میں ہنر سیکھنے لینے والوں کو یوفون کے ذریعے وظیفہ تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت عمل کے ساتھ نوجوانوں کوبآسانی ر قم مل سکے۔ تیسرے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد چوتھا مرحلہ کا آغازرواں ماہ سے شروع کیا جا رہاہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے شارٹ کورسز متعارف کے حوالے سے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ ، اظہر اقبال شاد ،عامر عزیز، عاطف طفیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ 385اداروں میں اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کرنے کیلئے نجی ادار ے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ شارٹ کورسز میں زیر تربیت طالبعلموں کو وظیفہ یوفون کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ہنر مند نوجوانوں کو ان کا وظیفہ صاف اور شفاف طریقے سے ملے۔زیر تربیت افراد کو سفری اخراجات پورا کرنے کیلئے دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کے علاوہ تربیت کے متعلقہ میٹریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہاس وقت ٹیوٹا تیسرے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے 20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دے رہی ہے۔پہلے اور دوسرے مرحلے کے شارٹ کورسز میں 36ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔انڈسٹری کی مشاورت سے صوبہ بھر کے منتخب300ٹیوٹا اداروں میں46شارٹ کورسزکا آغاز کیاگیا ہے۔شارٹ کورسز میں ہنر مندوں کویقینی روزگارفراہم کرنے کیلئے کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔زیر تربیت ہنرمندوں کی رجسٹریشن فیس کے اخراجات بھی ٹیوٹا خودبرداشت کرتی ہے۔ان اقدامات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کے مطابق فنی تربیت کا فروغ ہے تاکہ نوجونوں کو دوران تربیت کسی بھی قسم کا کوئی بھی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی کے ساتھ ہنر مند بن سکیں۔

مزید : کامرس