انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ سیاحوں کی آمد میں 8.96 فیصد کا اضافہ

انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ سیاحوں کی آمد میں 8.96 فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(آن لائن)انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ سیاحوں کی آمد میں 8.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے میڈیا نے ملکی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ عدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس ماہ اپریل کے دوران انڈونیشیا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 8 لاکھ گیارہ ہزار اور 233 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ماہ مارچ میں سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی نسبت میں 8.96 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ صرف چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ70 ہزار سے زیادہ تھی جبکہ دیگر سیاحوں کا تعلق دیگر ممالک بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس انڈوینشیا کی سیر کے لیے 9.73ملین سیاح آئے تھے۔

مزید :

کامرس -