چین اور ترکی کا مشترکہ تجارتی پلیٹ فارم کی تعمیر پر اتفاق
بیجنگ (اے پی پی) چین اور ترکی نے باہمی تجارت میں اضافے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخظ کیے ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے دونوں ملک مشترکہ پلیٹ فارم کی تعمیر پر 7کروڑ 60لاکھ ڈالر خرچ کریں گے۔ اس نطام کے تحت دونوں ملکوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کی جایءں گی ۔ تاجروں کو باہمی تجارت اور عالمی منڈی کے بارے معلومات ، ترکی ، چینی ، انگلش اور ایغور زبانوں میں فراہم کی جایءں گی۔ بعد میں یہ معلومات 28زبانوں میں فراہم کی جایءں گی۔ چینی وزارت تجارت کے حکام کے مطابق کے اس اقتصادی پلیٹ فارم کا ایک مرکز اور سہولیات سے مزین سینٹر چینی شہر ارمچی میں 38000مربع میٹر پر قائم کیا جائے گا۔