چین میں نئے مکانات کی قیمتوں میں اضافہ
بیجنگ (اے پی پی) چین میں نئے مکانات کی قیمتوں میں رواں سال مئی میں 2 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا انڈیکس اکیڈمی کے جاری ایک سروے رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ ملک کے 100 بڑے شہروں میں اپریل کے مقابلے میں مئی کے دوران نئے اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نئے اپارٹمنٹس کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.34 فیصد زائد ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ 27 ماہ کے دوران نئے اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔