ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی شنگھائی اور ہانگ کانگ میں تیزی

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی شنگھائی اور ہانگ کانگ میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی جبکہ شنگھائی اور ہانگ کانگ حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کی صورتحال ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 2.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 393.18پوائنٹس کی کمی سے 16562.55 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 2.22 فیصد یا 30.26 پوائنٹس کی کمی سے 1331.81 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد کے اضافے سے 2917.31 پوائنٹس اور ہانگ کانگ حصص بازار میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد کی بہتری سے 20784.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -