چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کا ایف پی سی سی آئی آفس کا دورہ

چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کا ایف پی سی سی آئی آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں ریجنل چےئرمین میاں رحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی اشتراک ، پاکستان میں جاری انرجی بحران کے خاتمہ ،باہمی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا چین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چین نے پاکستان کودفاعی شعبہ کے علاوہ صنعتی اور تجارتی شعبہ میں بھی بھر پور مدد فراہم کی ہے جو ایک اچھی دوستی کی کامیاب مثال ہے۔ ایس ایم ایز انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کئے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔ہماری معیشت کو مسلسل توانائی کی کمیابی،اہم اقتصادی گورنس، اور سکیورٹی چیلنجوں کاسامنا ہے اس کے باوجود اس کے پائیدار بحالی کے آثار موجود یں۔معاشی ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کسی بھی ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے SMEsکی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ PEC کو سراہاتے ہوئے انہوں نے کہا چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -